ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع گلبرگہ میں آج سے سہ روزہ مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز 

ضلع گلبرگہ میں آج سے سہ روزہ مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز 

Wed, 19 May 2021 21:10:43    S.O. News Service

گلبرگہ،19؍مئی (ایس او نیوز) کرونا کی دوسری لہر کی تیز زنجیر کی رفتار کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ گلبرگہ نے آج 20مئی سے 22مئی تک یعنی جملہ تین دنوں تک ضلع گلبرگہ میں مکمل لاک ڈاؤن نافذکردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم  نریندر مودی کی جانب سے کروناکے ضمن میں مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ آ ن لائن ویڈیو اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر گلبرگہ محترمہ وی وی جیوتسنانے ضلع گلبرگہ میں تین دنوں کے لئے مکمل اور سخت لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ یہ لاک ڈاؤن آج  بروز جمعرات بتاریخ20مئی کو صبح6بجے سے شروع ہوکر بروز اتوار 23مئی کی صبح 6بجے تک جاری رہے گا۔ صرف ضروری خدمات جیسے ہسپتالوں، میڈیکل شاپس، ملک بوتھس، کو چھوڑ کر باقی تمام سرگرمیوں پر ضلع بھر میں تین دنوں تک سخت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس پابندی کے سبب ترکاری اور پھل پھلاری وغیرہ بھی تین دنوں تک فروخت نہیں کئے جاسکیں گے۔ کرانہ دوکانیں بھی تین دنوں تک بند رہیں گی۔ ہوٹلوں کو صرف پارسل سروس کی اجازت دی گئی ہے۔ 


Share: